• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 59673

    عنوان: میرا تعلق اہل سنت والجماعت سے ہے، مجھے ایک سلسلے میں آپ کی رہنمائی کی بہت اشد ضرورت ہے، میرے والد صاحب نے مودودی کو بہت پڑھاہے اور اب ان کی باتوں میں ان کے عقائد اور افکار کی جھلک نظر آرہی ہے جس کے لیے میں بہت پریشان ہوں اور میں ان کو اہل سنت کی طرف مائل کرنا چاہتاہوں

    سوال: میرا تعلق اہل سنت والجماعت سے ہے، مجھے ایک سلسلے میں آپ کی رہنمائی کی بہت اشد ضرورت ہے، میرے والد صاحب نے مودودی کو بہت پڑھاہے اور اب ان کی باتوں میں ان کے عقائد اور افکار کی جھلک نظر آرہی ہے جس کے لیے میں بہت پریشان ہوں اور میں ان کو اہل سنت کی طرف مائل کرنا چاہتاہوں۔ میں نے سنا ہے کہ مودودی پر بہت سے فقہاء نے کفر کا فتوی لگایاہے، مجھے وہ ساری باتیں بتادیں یا کوئی ایک بتادیں جس کو میں اپنے والد صاحب کے سامنے رکھ کرو ان کو قائل کرسکوں اور اگر یہ بھی ممکن نہیں تو کتاب کا نام بتادیں جو پاکستان میں بھی دستیاب ہو اور جس سے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 59673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 446-446/Sd=8/1436-U مودودی صاحب کے غلط عقائد وافکار کے سلسلے میں آپ حضرات مولانا یوسف صاحب لدھیانوی رحمہ اللہ کی مشہور کتاب ”اختلاف امت اور صراطِ مستقیم“ کا مطالعہ کریں اور والد صاحب کو بھی یہ کتاب دیدیں، اِس کتاب میں مودودی صاحب کے غلط افکار کا عام فہم انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند