• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 58952

    عنوان: کیا میں ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیرکی آڈیو اور ویڈیو سن سکتا ہوں؟

    سوال: (۱) کیا میں خود سے قرآن کریم کی تفسیر پڑھ سکتاہوں؟ میں صرف اردو میں ترجمہ اور تفسیر پڑھ رہا ہوں، میرے پاس مستند اور مشہور تفسیر ” انوا ر البیان“ ہے۔ یا پہلے مجھے قرآنی علوم پڑھنے ہوں گے؟ براہ کرم، قرآن کریم کی تفسیر کو سمجھنے کوئی مستند اور آسان طریقہ بتائیں۔ (۲) کیا میں ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیرکی آڈیو اور ویڈیو سن سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 58952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 548-570/N=7/1436-U

    (۱) آپ کسی مستند ومعتبر عالم دین کی سرپرستی ورہنمائی میں ”انوار البیان فی کشف القرآن“ موٴلفہ: حضرت مولانا محمد عاشق الٰہی صاحب مہاجر مدنی رحمہ اللہ کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ اور سرپرستی ورہنمائی کا مطلب یہ ہے کہ جو بات سمجھ میں نہ آئے یا مشکل لگے وہ ان سے سمجھ لیں۔ اور اگر مذکورہ بالا تفسیر کے کچھ ابتدائی اسباق ان سے پڑھ لیں تاکہ مطالعہ اور فہم کا نہج وطریقہ سمجھ میں آجائے تو بہتر ہے۔ (۲) جی نہیں؛ ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیر مستند ومعتبر نہیں ہے، ان کے عقائد ونظریات مودودی فرقہ کی طرح ہیں جیسا کہ ان کی کتابوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے۔ اور ویڈیو کی صورت میں تصویر دیکھنا بھی پایا جائے گا جو شریعت میں مستقل گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند