عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 58301
جواب نمبر: 5830101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 269-269/Sd=6/1436-U
مودودی فرقے کے اکثر عقائد اہل سنت والجماعت کے خلاف ہیں، یہ فرقہ عصمت انبیاء تفسیر بالرائے، تقلید ائمہ، مقام صحابہ اور دیگر بہت سے امور میں اہل سنت والجماعت سے اختلاف کرتا ہے؛ اس لیے یہ فرقہ گمراہ ہے، آپ تذبذب میں نہ پڑیں، اس فرقے کے بارے میں اگر تفصیل دیکھنی ہے، تو فتاوی محمودیہ میں مفصل ومدلل بہت سے فتاوی موجود ہیں، ملاحظہ فرمالیں (محمودیہ: ۲/۱۴۲-۲۹۶ ما یتعلق المودودیة، ط: مکتبہ شیخ الاسلام)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری پیدائش ایک حنفی دیوبندی گھرانے میں ہوئی تھی۔ جب میں جوان ہوا تو اپنے ایک دوست کی تبلیغ سے میں جماعت المسلمین میں شامل ہوگیا۔ میں اصل حقیقت جاننا چاہتا ہوں کہ کون صحیح ہے اور کون غلط؟ اس جماعت کے بارے میں میری رہنمائی فرماویں اور یہ بھی بتائیں کہ حقیقت کو کیسے حاصل کریں۔
6089 مناظرمیر ی کچھ بریلوی سے بات ہورہی تھی، انہوں نے دیوبندی پر کچھ الزام لگایا، میں نے ان کا جواب دیا، جب ان کے پاس کوئی جواب نہیں آیا تو انہوں نے کہاکہ جو باتیں تم نے کہی ہے اس پر اپنے کسی مفتی سے فتوی لے کر آؤ کہ یہ باتیں سچ ہیں، وہ باتیں یہ تھیں: (۱) ہم دیوبندی قبروں پر جانا ناجائزنہیں سمجھتے اور نہ ہی ان کے لیے سفر کرنے کو ناجائز سمجھتے ہیں اور ان چیزوں کو اہل حدیث ناجائز سمجھتے ہیں۔ (۲) ہمارا عقید ہ ہے کہ انبیاء کرام( علیہم السلام ) شہداء اور ولی سب اپنی قبروں میں زند ہ ہیں، باقاعدہ نماز بھی پڑھتے ہیں۔ (۳) محمد بن عبد الوہاب کو ہم اہل سنت والجماعت میں نہیں شمار کرتے ہیں اور وہ دیوبندی کی نظر میں صحیح بندہ نہیں تھا۔ براہ کرم، جواب دیں۔
ہماری سوسائٹی میں ایک شخص رہتا ہے جو کہ پوری سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔عملی طور پر وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزار رہا ہے، وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے اورایک بڑی خطیر رقم مدارس کو عطیہ کرتا ہے۔ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر پورا یقین رکھتا ہے، لیکن وہ مرزا غلام احمد قادیانی او راس کے ماننے والوں کو مسلمان تصور کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسلم علماء پورے انڈیا (ہندو پاک) میں برٹش گورنمنٹ کے خلاف اپنے مختلف نظریات کی وجہ سے مرزا غلام احمد قادیانی کے مخالفبن گئے۔ہم کبھی اپنے امام کی عدم موجودگی میں اپنی نماز اس کی امامت میں پڑھتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اوپر مذکور خیالات کا رکھنے والا شخص ہمارا امام بننے کا اہل ہے؟اگر نہیں بن سکتا ہے تو کیوں؟ کیا ہم اس کے ساتھ معاشرتی او رسماجی تعلق قائم رکھیں ؟ کیا مدارس اسلامیہ کو اپنے طلبہ او راپنے اداروں کے لیے اس شخص کا عطیہ قبول کرنا جائز ہے؟ کیا ہم اس کے ساتھ کھانا کھاسکتے ہیں؟
4283 مناظردیوبندی اور بریلوی کے درمیان کیااختلاف ہے؟
شیعہ
کے ساتھ کھانا پینا
کیا یہ صحیح ہے کہ اگر ہم تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں تو ہمیں پورے قرآن شریف پڑھنے کا ثواب ملے گا؟ بتائیں کہ اس طرح کب اور کیسے پڑھنا چاہیے؟ کیا ہر فرض نماز کے بعد یا تہجد کی نماز میں؟
8946 مناظرحضرت بریلوی کیا ہیں کیا یہ کوئی فرقہ ہے؟ اورکچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی اہل سنت نہیں ہیں۔ یہ بعد میں اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگ آپ کو لوٹا کیوں کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی بھائی جو آیت کافروں کے لیے اتری تھیں وہ مسلمانوں پر چسپاں کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟اگر آپ ہی ایسی فرقہ بندی میں پڑ گئے تو باقی لوگوں کا کیا ہوگا؟ آپ باتیں کرتے ہیں کہ فرقہ بندی ختم ہو اور کسی کو بریلوی کہنا برا کہنا یہ کہاں کا اصول ہے؟ برائے مہربانی کوئی عقل کے ناخون لیں اور فرقہ بندی نہ پھیلائیں۔ یہ جو آپ جیسے مولوی حضرات عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ فلاں کے پیچھے نماز نہ پڑھو، کیا آپ کی تبلیغ یہی ہے؟
4980 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
7245 مناظرہمارے مدارس میں عالم کے کورس کی کیا ترتیب ہوتی ہے؟ ایک صاحب کہتے ہیں کہ اہل حدیث علماء پہلے عربی پوری طرح سیکھتے ہیں۔ اور ان کو عربی پر بہت زیادہ مہارت ہوتی ہے۔ پھر وہ قرآن اور احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں۔ جب کہ ہمارے مدارس میں عربی پر بھی زور کم ہوتا ہے پھر جو احادیث پڑھائی جاتی ہے وہ صرف حنفی مسلک سے متعلق ہوتی ہے۔ اور صرف آخری سال میں باقی ساری احادیث پر بات ہوتی ہے اس وجہ سے ان کی سوچ بہت محدود ہوجاتی ہے۔ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیجئے۔
6449 مناظر