• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 58004

    عنوان: ھمارے محلے میں اکثریت بریلوی ہیں اورفقط ایک مسجد ہے وہ بھی بریلویوں کی،اوریہ لوگ عنادکے اس درجہ پر ہیں کہ وہ ہم کوکافر سمجھتے ہیں...جوتھوڑے سیدھے سادہ لوگ ہیں وہ بھی ان کی اکثریت کی وجہ سے مرعوب و محب اور ہم دیوبند مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والوں سے متنفر ہورہے ہیں،اتناکہ بات تک سنناپسند نہیں کرتے

    سوال: صورت مسئلہ:ھمارے محلے میں اکثریت بریلوی ہیں اورفقط ایک مسجد ہے وہ بھی بریلویوں کی،اوریہ لوگ عنادکے اس درجہ پر ہیں کہ وہ ہم کوکافر سمجھتے ہیں...جوتھوڑے سیدھے سادہ لوگ ہیں وہ بھی ان کی اکثریت کی وجہ سے مرعوب و محب اور ہم دیوبند مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والوں سے متنفر ہورہے ہیں،اتناکہ بات تک سنناپسند نہیں کرتے بلکہ ہم پرگستاخ رسول صل اورعدم محبت رسول صل کآفترائکرتے ہیں_____ اب مفتی صاحب پوچھنا یہ ہے کہ اگر ہم ان سیدھے سادہ لوگوں کی اصلاح کی نیت سے ان بریلویوں کے میلاد میں چلے جائیں اور وہاں نعت رسول صل بھی پڑھیں جو شرک سے پاک ہوں اس نیت سے کہ ان سیدھے سادہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ ہم بھی عشق نبی صل رکھتے ہیں اور ہم نعوذباللہ من ذلک گستاخ نہیں ہیں اور اسکے ذریعہ وہ سیدھے سادہ لوگ ہماری بات کو بھی سننے لگیں گے اور ہمارے ساتہ اھل حق کی مجالس میں بھی شرکت کرلیں گے .مذکورہ پوری صورت آپ حضرات کے سامنے ہے ۔ اب برائے برائے مھربانی رہنمائی فرمادیں کہ آیاہماراوہاں اس نیت سے جانادرست ہے ؟مستفتی:سیدیاسرعلی

    جواب نمبر: 58004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 610-612/L=6/1436-U آپ کو ایسی مجالس میں شرکت سے بچنا چاہیے، جہاں شریعت کے نام پر خرافات وبدعات کو فروغ دیا جائے ، آپ خود ایسے پروگرام کا ا نعقاد کریں، اور ایسے علماء کو مدعو کریں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور حقیقی عشق پر روشنی ڈالیں اور قوم کو بھی مدعو کریں تاکہ ان کے سامنے صحیح اور حقیقی عشق رسول کی وضاحت ہوجائے۔ یاد رہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومناقب بیان کرنے کے لیے ماہ ربیع الاول یا اس مہینے کی کسی تاریخ کی تخصیص نہیں ہے؛ بلکہ سال بھر کے تمام مہینے اور تمام ایام میں یہ خدمت انجام دینا اور اس عمل خیر کو عمل میں لانا یکساں موجب ثواب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند