عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 57466
جواب نمبر: 5746601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 315-313/N=4/1436-U دعوت اسلامی پاکستان کے امیر: مولانا الیاس قادری، فرقہ رضاخانی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے بیانات میں اہل السنة والجماعة کے خلاف بے شمار باتیں پائی جاتی ہیں، جیسے: اعتقادی اور عملی مختلف بدعات مروجہ کی تائید کرنا اور اہل حق علمائے کرام پر سب وشتم وغیرہ کرنا؛ بلکہ یہ رضاخانی فرقہ کے ایک بڑے ترجمان ہیں؛ اس لیے بغرض استفادہ ان کے بیانات ہرگز نہ سنے جائیں بالخصوص عوام کو تو بہت احتیاط کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
برائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
میں
اہل سنت والجماعت ہوں اور شافعی مسلک پر عمل پیرا ہوں۔ میرا سوال آپ کے فتوی
نمبر1119/1119=M/1430جو کہ مسقط کے اباضی
فرقہ کے بارے میں دیا گیا ہے۔مسقط میں اباضی فرقہ عبداللہ بن اباض کی پیروی کرتا
ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر اباضی فرقہ کے لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ
محمد رسول اللہ) پڑھتے ہیں تو پھر ان کے پیچھے نماز کیوں درست نہیں ہے؟ یہاں کے
کچھ عالم جو کہ اہل سنت والجماعت سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ا ن کے پیچھے نماز درست ہے
کیوں کہ وہ لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ)پڑھتے ہیں۔ برائے کرم اس
سوال کاتفصیلی جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں مسقط میں رہتاہوں اور آپ کا تفصیلی
جواب میری آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔
شیعہ رافضی کے نظریات قرآن حدیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے اقوال کی روشنی میں واضح کریں۔
5123 مناظرفقہ جعفریہ، اہل تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں ،وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟
10162 مناظرغوث اعظم کو دستگیر کیوں کہا جاتا ہے؟
میں نے سنا ہے کہ زیادہ تر علماء کرام نے علامہ مودودی (پاکستانی عالم)کی لکھی ہوئی کتابیں اور مضامین کو دیکھنے سے منع کیا ہے۔ تو کل میں اپنے ایک دوست کو منع کررہا تھا تو اس وقت اس نے مجھ سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے؟ کیا یہ صحیح ہے کہ ہمیں علامہ مودودی کی کتابیں نہیں دیکھنی چاہیے اوراگر ایسا ہے تو کیوں؟
3990 مناظرحضرت میرا سوال ہے کہ میں نے مولانا اسماعیل دہلوی کی کتاب تقویة الایمان میں تذکیر الاخوان کا مطالعہ کیا ہے۔ جس میں شرک کی تفصیل بتاتے ہوئے کسی آیت یا حدیث کی تشریح کرتے وقت آپ نے انبیاء علیہ السلام کو چماروں سے تشبیہ کی ہے۔ دوسری جگہ اس حدیث ?کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین اورانصار کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے ایک اوٹنی نے آکر آپ کوسجدہ کیا ،صحابہ نے فرمایاکہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کو پیڑ اورجانور سجدہ کرتے ہیں ہمیں بھی اجازت دیجئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سجدہ صرف اللہ عزوجل کوکرو اور اپنے بھائی کی تعظیم کرو? کی تشریح کرتے ہوئے مولانا کہتے ہیں ?یعنی سارے انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور انبیاء علیہ السلام کا درجہ بڑا ہوتا ہے اس لیے وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں اس لیے نبی کی تعظیم ایسے ہی کرنی چاہیے جیسے کہ اپنے بڑے بھائی کی۔ کیوں کہ وہ بھی ہماری طرح انسان ہی تھے?۔ میں پوچھتاہوں کیا اس طرح کا لفظ نبی کی شان میں کہنا محبوب خداکے بارے میں یہ لفظ کہنا کہاں تک درست ہے؟ ....................
7072 مناظریہ
سوال ملفوظات حکیم الامت نامی کتاب سے متعلق ہے، اسی طرح کا سوال شاید کسی بریلوی
نے گھما پھرا کر آپ کی ویب سائٹ پر پوچھا ہے۔ سوال نمبر14816ہے۔ ملفوظات میں صفحہ
نمبر292پر ہے۔ ملفوظات نمبر513 [ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں دروازے پر کھڑے
ہوکر یا راستے میں چلتے ہوئے کسی چیز کے کھانے سے پرہیز نہیں کرتا۔ اگر کبھی
اسلامی سلطنت ہو جائے تو زیادہ سے زیادہ میری شہادت قبول نہ ہوگی، عدالت میں جانے
سے بچ جاؤں گا کوئی گناہ تو ہے نہیں]۔مذکورہ بالا فتوے کو لے کر بریلوی شور مچارہے
ہیں کہ حضرت تھانوی کو دیوبند کے دارالافتاء والوں نے ہی فاسق کہہ دیا۔ وضاحت
درکار ہے؟
کیا کہتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ پر کہ
وہابیت کیا ہے؟ کیا علمائے دیوبند کا بھی وہی عقیدہ ہے جو وہابیوں کا ہے؟ اگر نہیں
تو یہ وہابی کیسا فرقہ ہے؟