• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 56076

    عنوان: آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ ذاکر نائک، احمد رضا خان، مودودی ، اعلی حضرت ، اہل حدیث ، جماعت اسلامی، توحید جماعت اور سلفی کے عقائد کیسے ہیں؟

    سوال: آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ ذاکر نائک، احمد رضا خان، مودودی ، اعلی حضرت ، اہل حدیث ، جماعت اسلامی، توحید جماعت اور سلفی کے عقائد کیسے ہیں؟

    جواب نمبر: 56076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 32-17/D=1/1436-U ڈاکٹر ذاکر نائک صاحب کے بیانات میں صحیح عقیدے سے انحراف، قرآن کریم کی تفسیر میں تحریف، من مانی تفسیر، سائنسی تحقیقات سے مرعوبیت، اسلام مخالف مغربی افکار سے ہم آہنگی اور فقہی مسائل میں سلف صالحین اورجمہور امت کی راہ سے روگردانی جیسی گمراہ کن باتیں پائی جاتی ہیں، اور ان کے عقائد میں بدعات اور شرک کی باتیں پائی جاتی ہیں، اورمودودی صاحب کے عقائد ونظریات بھی اہل سنت والجماعت کے عقائد سے بہت ہی مختلف ہیں، جماعت اہل حدیث بھی اپنے گمراہ عقائد کی وجہ سے اہل سنت والجماعت سے خارج ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند