عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 53713
جواب نمبر: 5371301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1089-764/L=10/1435-U بہت سے اصولی اور فروعی مسائل میں جماعت اسلامی کا جمہور اہل سنت والجماعت سے اختلاف ہے، عوام کے لیے ان کی کتابوں کا مطالعہ کرنا فکری واعتقادی گمراہی کا سبب بن سکتا ہے؛ اس لیے عوام کو ان کی کتابوں کے مطالعہ سے احتراز ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شیعہ
سے رابطہ رکھنا اور اس کی انگوٹھی استعمال کرنا
میں حنفی مسلک کا پیروکار ہوں اور میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ہمیں ابو الاعلی مودودی کا لٹریچر پڑھنا چاہیے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں.
3351 مناظرآپ نے آئی ڈی نمبر ۳۹۱۵/ میں کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب کو جوغلط کہتاہے اس سے ثبوت مانگوکہ یہ کتاب کیوں غلط ہے تو میں نے پوچھا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں لکھا ہے کہ (اللہ عزوجل کے سامنے سب مخلوق چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے) اور اس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر اللہ عزوجل سے دعا نہیں کرنی چاہیے)اوراس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بڑے بھائی ہیں) (معاذاللہ) ۔ اب آپ بتائیں کہ یہ تین باتیں جو لکھی ہیں صحیح ہیں ؟ اگر صحیح ہیں توکیسے ثابت کرنا چاہیے کہ یہ صحیح ہیں۔
3402 مناظرمیر ی کچھ بریلوی سے بات ہورہی تھی، انہوں نے دیوبندی پر کچھ الزام لگایا، میں نے ان کا جواب دیا، جب ان کے پاس کوئی جواب نہیں آیا تو انہوں نے کہاکہ جو باتیں تم نے کہی ہے اس پر اپنے کسی مفتی سے فتوی لے کر آؤ کہ یہ باتیں سچ ہیں، وہ باتیں یہ تھیں: (۱) ہم دیوبندی قبروں پر جانا ناجائزنہیں سمجھتے اور نہ ہی ان کے لیے سفر کرنے کو ناجائز سمجھتے ہیں اور ان چیزوں کو اہل حدیث ناجائز سمجھتے ہیں۔ (۲) ہمارا عقید ہ ہے کہ انبیاء کرام( علیہم السلام ) شہداء اور ولی سب اپنی قبروں میں زند ہ ہیں، باقاعدہ نماز بھی پڑھتے ہیں۔ (۳) محمد بن عبد الوہاب کو ہم اہل سنت والجماعت میں نہیں شمار کرتے ہیں اور وہ دیوبندی کی نظر میں صحیح بندہ نہیں تھا۔ براہ کرم، جواب دیں۔
حضرت
جیسا کہ ہم لوگ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ اور یا محمد یعنی یا اور اے کا لفظ
استعمال نہیں کرنا چاہیے جیسے کہ ہم نماز میں جلسہ میں التحیات پڑھتے ہیں اس میں
اے لکھا ہے ترجمہ میں [سلام ہو اے نبی آپ پر]۔ اس کے بارے میں رہنمائی فرماویں۔(۲)مجھ سے کچھ بریلوی حضرات
کہتے ہیں کہ دیوبند نے قرآن شریف کا ترجمہ صحیح نہیں کیا ہے او رکہتے ہیں قرآن
شریف میں سورہ فاتحہ میں دیوبند نے لکھا ہے (عبد اللہ یوسف علی، ایم پکتھال نے
اپنے انگریزی ترجمہ میں سورہ فتح کی دوسری آیت ما تقدم من ذنبک و ما تاخر میں ذنب
کا ترجمہ گناہ اور غلطی سے کیا ہے)۔ بریلوی حضرات کہتے ہیں کہ اس سورت میں یہ لکھا
ہے محمد صلی اللہ علیہ کے پچھلے گناہ جو ان سے سرزد ہوئے تھے اور جو گناہ ان سے
ہوں گے ان سب کو اللہ نے معاف کردیا۔ وہ کہتے ہیں کہ نبی گناہوں سے پاک ہوتے ہیں
یہ تو ہم بھی مانتے ہیں لیکن ترجمہ میں یہ لکھا ہے اللہ مجھ کو معاف کرے اگر میں
نے کچھ غلط کہا ہے تو وہ کہتے ہیں یہ ترجمہ غلط ہے ، کنز الایمان صحیح ہے۔ برائے
کرم میری رہنمائی فرماویں۔
میں آغاخانی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ یہ کون ہیں ؟ ان کے اور ان کے معتقدین کے عقائد ہیں؟ کیا وہ مسلمان ہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
5813 مناظرکیا بریلوی کوئی فرقہ ہے؟ یا ایک مکتب فکر؟ اس کا وجود کب سے ہوا؟ کیا ان کا تعلق اہل سنت و الجماعت سے ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
5298 مناظرمرزائی بہنوئی کے گھر جانا اور ان کے یہاں کھانا پینا درست ہے یا نہیں؟