• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 53597

    عنوان: یہاں کچھ فتنہ پرور لوگ علمائے دیوبند پہ کافی تنقید کرتے ہیں کہ ان کی کتابوں میں کفریات ہیں۔ آپ حقیقت میں بتائیں کہ کیا کسی کتاب میں ہمارے علمائے سے کوئی غلطی ہوئی ہے یا یہ جھوٹی بکواس کرتے ہیں؟ اور برائے مہربانی دیوبند پہ اعتراضات کے جواب میں کچھ مستند کتابوں کے نام بتادیں۔

    سوال: یہاں کچھ فتنہ پرور لوگ علمائے دیوبند پہ کافی تنقید کرتے ہیں کہ ان کی کتابوں میں کفریات ہیں۔ آپ حقیقت میں بتائیں کہ کیا کسی کتاب میں ہمارے علمائے سے کوئی غلطی ہوئی ہے یا یہ جھوٹی بکواس کرتے ہیں؟ اور برائے مہربانی دیوبند پہ اعتراضات کے جواب میں کچھ مستند کتابوں کے نام بتادیں۔

    جواب نمبر: 53597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1113-374/L=10/1435-U مطالعہ اورعلم نہ ہونے کی وجہ سے ان حضرات کو اعتراض ہے اگر وہ حضرات قرآن وحدیث کا گہرائی اور انصاف سے مطالعہ کریں گے تو اکابر علمائے دیوبند کی عبارات پر اعتراض نہ ہوگا۔ اگر کسی عبارت پر کوئی اعتراض ہے تو اس کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیا جاچکا ہے۔ ان کتابوں کا مطالعہ فرمالیں ان میں عبارات اکابر پر کیے جانے والے اشکالات کے جوابات اوران کی صحیح توجیہ پیش کی گئی ہے۔ (۱) عبارات اکابر، موٴلف مولانا سرفراز صفدر صاحب رحمہ اللہ۔ (۲) المہند علی المفند، مولانا خلیل احمد صاحب سہارنپوری رحمہ اللہ۔ (۳) مجموعہ رسائل چاندی پوری دو جلدیں، مولانا مرتضیٰ حسن چاندی پوری رحمہ اللہ۔ (۴) حسام الحرمین کا تحقیقی جائزہ، حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب۔ (۵) جواب حاضر ہے۔ حضرت مولانا نظام الدین قاسمی۔ (۶) غلط فہمیوں کا ازالہ، حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند