• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 509

    عنوان:

    مرزائی بہنوئی کے گھر جانا اور ان کے یہاں کھانا پینا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرے والد کی بہن کی شادی رشی نگر میں ہوئی ہے جو احمدی ہیں۔ وہ مرزائی ہیں ، لیکن ہم مسلک حنفی کے ماننے والے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ وہاں جانا کیسا ہے؟ ان کے متعلق میرے ذمہ کیا حقوق ہیں؟میں نے لوگوں سے سنا ہے کہ مرزائی گندے لوگ ہیں اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ ان کے گھروں میں کھائے پئے۔ یہ بات درست ہے یا نہیں؟اگر ہاں، تو بتائیں کہ کیوں ہم ان کے یہاں کھا پی نہیں سکتے؟

    جواب نمبر: 509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 210/ل=210/ل)

     

    مرزائی نصوص قطعیہ کے خلاف عقیدہ رکھنے کی وجہ سے کافر و مرتد ہیں، ان کے ساتھ میل جول رکھنا، ان کے گھر کا کھانا کھانا اور ان کو سلام کرنا اور ان سے شادی بیاہ کرنا ناجائز ہے، قرآن شریف میں ہے: ولاَ تَرْکَنُوْآ اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ... (الآیة) وفي الکشاف: والنھی متناول للانحطاط في ھواھم والانقطاع إلیھم ومصاحبتھم ومجالستھم وزیارتھم ومداھنتھم والرضاء بأعمالھم الخ (الکشاف: ۲/۲۶۶، ط بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند