• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 42872

    عنوان: جماعت اسلامی كے ساتھ مربوط ہونا

    سوال: یہ بتا ئیں کہ میرا جماعت اسلامی کے ساتھ جڑنا اور تفہیم قرآن کا مطالہ کرنا میرے لئے کیسا ہے؟ میرے لئے تبلیغی جماعت میں جانا کیسا ہے؟ میرے گھر والے جماعت اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں وہ میرا تبلیغی جماعت میں جانا پسند نہیں کرتے۔ براے مہربانی مجھے بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟شکریہ

    جواب نمبر: 42872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 13/15/N=2/1434 (۱) ابوالاعلی مودودی اور ان کے پیروکاروں نے بہت سی اصولی اور بنیادی چیزوں میں اہل السنت والجماعت سے اختلاف کرکے خوارج، روافض، منکرین حدیث اور غیرمقلدین وغیرہ اسلام کے گمراہ فرقوں کی راہ اختیار کی ہے اور یہ لوگ دین، اسلام، ایمان، توحید، رسالت، تقویٰ، عبادت، سنت اور بدعت وغیرہ کی اپنی الگ تشریحات کرتے ہیں، اس لیے ان کی جماعت: جماعت اسلامی میں شامل ہونا اور ان کے عقائد وافکار کو اختیار کرنا ضلالت وگمراہی اور ناجائز وحرام ہے۔ (۲) القرآن اور اسی طرح اس جماعت کی دیگر کتابوں اور لٹریچروں میں ان کے عقائد وافکار کے مطابق بہت سی باتیں اہل السنت والجماعت کے مسلک کے خلاف اور اسلام کے گمراہ فرقوں کے موافق ہیں اور ان کی ایسی باتوں کو پکڑنا ہرشخص کے بس کی بات نہیں ہے اس لیے عام مسلمانوں کو اس جماعت کی کتابوں اور لٹریچروں کے مطالعہ سے پرہیز کرنا لازم وضروری ہے۔ (۳) مردوں کے لیے تبلیغی جماعت میں جانا امر مستحسن اور بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند