• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 425

    عنوان:

    بریلویت، امام احمد رضا اور حاضر و ناظر کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    سوال:

    بریلویت، امام احمد رضا اور حاضر و ناظر کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 565/ھ=389/ھ)

     

    مروجہ رسوم و بدعات کو بتاویل رکیکہ ہم رنگ تشریعی احکام بناکر پیش کردینے کا نام بریلویت ہے۔

     

    احمد رضا خان بریلی شہر میں پیدا ہوئے، اپنے مخالفین کی عبارات میں کتربیونت کر کے صحیح عبارات کو کفریہ معانی میں ڈھال کر مسلمانوں کے سامنے پشی کرنے میں امام تھے۔

     

    حضرت سید الاولین و الآخرین احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ و سلم کی شان مقدس میں بے ادبی کی راہ اختیار کرنے والوں کو سہولت حاصل ہوجائے، اس کی خاطر یہ عقیدہ گھڑا گیا ہے جو نصوص کے خلاف ہے۔

     

    ان امور کی تفصیل کے لیے (ا) الجنة لاٴھل السنة (ب) رسائل چاند پوری رحمہ اللہ (ج) تبرید الناظر في مسئلة الحاضر والناظر (د) مطالعہء بریلویت (ھ) غلط فہمیوں کا ازالہ جیسی کتب ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند