عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 418
کیا شیعہ اس کائنات کے بدترین کافر ہیں؟
کیا شیعہ اس کائنات کے بدترین کافر ہیں؟
جواب نمبر: 41801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 189/ل=189/ل)
شیعوں میں تمام شیعہ کافر نہیں بلکہ وہی شیعہ کافر ہیں جو غلط وحی یا الوہیت علی، یا افک صدیقہ کے قائل ہیں یا قرآن مجید میں کمی بیشی کا اعتقاد رکھتے ہیں یا صحبت صدیق کے منکر ہیں: و بہذا ظہر أن الرافضي إن کان ممن یعتقد الألوہیة في علي أو أن جبریل غلط في الوحي أو کان ینکر صحبة الصدیق أو یقذف السیدة الصدیقة فہو کافر لمخالفتہ القواطع المعلومة من الدین بالضرورة (شامي: 4/135، ط زکریا دیوبند) لیکن جو شیعہ حضرت علی کو دوسرے صحابہ پر فضیلت دیتے ہوں بس اس کے علاوہ کوئی اور بات شیعیت کی نہیں تو یہ کافر نہیں ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حدیث میں وارد ہونے والے لفظ رافضہ/ روافض کیا ہے؟
11663 مناظرویب سائٹ پر پرچہ فتاویٰ جات مہدویہ فرقہ کے بارے میں ملاحظہ کیے لیکن ان میں سے ایک بھی تفصیل کے ساتھ ان کے عقائد کی ترجمانی نہیں کرتا، اسی طرح بنگلور کے ایک عالم مولوی انظر شاہ صاحب نے بھی ان کی تکفیر کی، آپنے ایک کتاب ہدیہ مہدویہ کا حوالہ بھی دیا ہے بہت کوشش کے بعد بھی وہ کتاب نہ مل سکی، اگر آپ نیٹ پر ڈلوادیں یا کوئی تفصیلی مضمون لکھ دیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوجائے کیوں کہ احباب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک یعنی خبر وغیرہ میں یہ کافی ہیں اور وہاں کے مقصود الحسن فیضی صاحب نے ان کی تردید میں بیان بھی کیا ہے۔
5857 مناظردرج ذیل سوال دیکھیں اور تصدیق کریں کہ کیا یہ صحیح ہے اورتفصیل سے وضاحت کریں: (۱) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر کمزور ہے۔ (حوالہ: ہدایہ جلد:۱، ص:۳۵۰)۔ (۲) سینہ پر ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر مستند ہے۔ (حوالہ: شرح وقایہ، ص:۹۳)۔ (۳) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کی حدیث مرفوع نہیں ہے جیسے کہ یہ ایک صحابی حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے۔ اور یہ ضعیف ہے اس وجہ سے کہ ایک راوی عبدالرحمن ابن اسحق الکوفی ہیں جن کو محدثین ضعیف مانتے ہیں۔ (حوالہ: شرح وقایہ ، ص:۹۳ اور ابو داؤد)۔ (۴) تحریف حدیث باضافہ ?ناف کے نیچے?مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث میں ، مطبوعہ ادارة القرآن کراچی۔ یہ مصنف ابن ابی شیبہ کے اصل مسودہ میں نہیں ملا جیسا کہ غیر مقلدین دعوی کرتے ہیں۔ برائے کرم اصل مسودہ میں دیکھیں اور ہمیں جواب عنایت فرماویں۔
4024 مناظرشیعہ
سے رابطہ رکھنا اور اس کی انگوٹھی استعمال کرنا
قرآن و حدیث کی روشنی میں نیز معتبر اردو کتابوں کے حوالوں کے ساتھ درج ذیل سوالوں کے جوابات تفصیل سے مطلوب ہیں: (۱) ڈاکٹر ذاکر نائک جو آج بڑا داعی بنتا ہے وہ کس مذہب سے (حنفی یا شافعی) تعلق رکھتا ہے؟ (۲) کیا مسلمانوں کو اس کی باتوں پر عمل کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ (۳) تقلید وغیرہ کے متعلق اس کا عقیدہ کیا ہے؟ (۴) اس شخص کا اجتہاد واستنباط نیز قرآن سے طرح طرح کے مسائل کا حل اور ان پر عمل وغیرہ بھی درست ہے یا نہیں؟ (۵) جب کہ اس کی وجہ سے کئی کافر مشرف باسلام ہو رہے ہیں جب کہ وہ کوئی معتبر عالم نہیں ہے۔ ایسے شخص کے متعلق برائے کرم صحیح رہنمائی فرمادیں تو عنایت ہوگی۔
4082 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
7105 مناظرمیں
فتوی نمبرل 1463=1157/1430/ کے حوالہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ذکری فرقہ نماز کی جگہ
پر ذکر کرتا ہے جو کہ ایک رکوع اورایک سجدہ کا ہے اور کلمہ میں [محمد رسول اللہ کی
جگہ] کبھی کبھی [مہدی رسول اللہ] بھی کہتے ہیں۔ میں صرف ان کو تبلیغ کرتا رہتاہوں
اس لیے مجھے کچھ کتابوں کی ضرورت ہے جس سے مجھے ان کو سمجھانے میں آسانی ہو۔
کچھ دوستوں جو شیعی عقیدہ کے ہیں، کے ساتھ افطار اور کھانے میں شریک ہونا کیسا ہے؟
3394 مناظرکیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اورکیا ہم کسی بدعتی شخص کی دعوت قبول کرسکتے ہیں؟ فاتحہ وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جیسے پوری کی فاتحہ ، گیارہویں کی فاتحہ ، چہلم کی فاتحہ وغیرہ؟
3645 مناظرکیاجماعت اسلامی (مودودی گروپ) والے اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟ کیا ان لوگوں کی اقتداء میں فرض نماز یا تراویح نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا مودودی صاحب کی تفہیم القرآن اور اس کی لکھی ہوئی باقی کتابیں پڑھنا جائزہے؟
7188 مناظرہمارے مدارس میں عالم کے کورس کی کیا ترتیب ہوتی ہے؟ ایک صاحب کہتے ہیں کہ اہل حدیث علماء پہلے عربی پوری طرح سیکھتے ہیں۔ اور ان کو عربی پر بہت زیادہ مہارت ہوتی ہے۔ پھر وہ قرآن اور احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں۔ جب کہ ہمارے مدارس میں عربی پر بھی زور کم ہوتا ہے پھر جو احادیث پڑھائی جاتی ہے وہ صرف حنفی مسلک سے متعلق ہوتی ہے۔ اور صرف آخری سال میں باقی ساری احادیث پر بات ہوتی ہے اس وجہ سے ان کی سوچ بہت محدود ہوجاتی ہے۔ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیجئے۔
6354 مناظر