• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 173

    عنوان:

    اگر تقلید فرض ہے تو صرف ایک امام كي کیوں ؟

    سوال:

    آج میں ایسا سوال کررہا ہوں جس میں سارا عالم اسلام گمراہ ہوگیا ہے، وہ یہ کہ کیا تقلید فرض ہے؟ اور اگر فرض ہے تو صرف ایک امام کیوں ؟ مجھے قرآن و سنت سے سمجھائیں کہ کیا اللہ و رسول نے تقلید شخصی کو فرض کہا ہے؟صاف صاف جواب دیجئے؛ کیوں کہ آج اس سلسلے میں میرا منکر تقلید سے مناظرہ ہے اور مجھے تقلید کا پتہ ہے کہ یہ فرض ہے لیکن تقلید شخصی قرآن و سنت میں نظر نہیں آتی۔

     

    والسلام

    جواب نمبر: 173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 359/ب=351/ب)

     

    اس موضوع پر نہایت عمدہ بہت مفصل و مدلل کتاب حضرت مولانا صفدر صاحب نے الکلام المفید کے نام سے لکھی ہے۔ تمام غیرمقلدین کے دماغ کی چولیں ہلادی ہیں۔ خوب سیر حاصل بحث کی ہے۔ آپ اس کا مطالعہ فرمائیں۔ بہت علمی کتاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند