• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 158046

    عنوان: مماتی فرقہ اہل السنة والجماعة سے خارج ہے؟

    سوال: کیا "دیوبند" مزید دو گرہ میں تقسیم ہے ؟ایک "حیاتی" کہلاتے ہیں اور دوسرے "مماتی؟

    جواب نمبر: 158046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:437-352/N=4/1439

    جی نہیں! دیوبند دو گروہ میں تقسیم نہیں ہے؛ کیوں کہ مماتی فرقہ عقیدہٴ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار کی وجہ سے اہل السنة والجماعة سے خارج ہے۔ اور دیوبندیت اہل السنة والجماعة سے الگ کوئی مستقل مسلک یا مکتب فکر نہیں ہے، یہ اہل السنة والجماعة ہی کا حصہ ہے اور اس کے عقائد ونظریات وہی ہیں جو اہل السنة والجماعة کے ہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند