عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 156224
جواب نمبر: 15622401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:190-169/N=3/1439
سید احمد شہید رحمہ اللہ کے قافلہ میں مولوی عبد الحق بنارسی نام کا ایک شخص تھا، جو غیر مقلدیت کا مزاج رکھتا تھا اور ائمہ مجتہدین پر سب وشتم کرتا تھا، اسی نے سب سے پہلے ( غیر منقسمہ) ہندوستان میں غیر مقلدیت کی ذہنیت کو رواج دیا اور معاملہ بڑھتے بڑھتے ایک فرقہ کی شکل اختیار کرگیا (تفصیل کے لیے محاضرات بر موضوع:ر د غیر مقلدیت، پیش کردہ حضرت مفتی محمد راشد صاحب اعظمی مد ظلہ العالی استاذ دار العلوم دیوبند،۱: ۲۳، ۲۴کا مطالعہ کیا جائے)۔
وکان عبد الحق بن فضل اللہ لا یتقید بمذھب ولا یقلد أحداً في شیٴ من أمور دینیة بل یعمل بنصوص الکتاب والسنة ویجتھد برأیہ ولذلک جرت بینہ وبین الأحناف مباحثات کثیرة فی الاجتھاد والتقلید، ومن مصنفاتہ الدر الفرید فی المنع عن التقلید (نزھة الخواطر، ص ۱۰۰۳، ط: دار ابن حزم للطباعة والنشر والتوزیع بیروت)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت مولانا مودودی اور دیوبند کے درمیان اختلافات کس چیز کا ہے؟اور دیوبند کے علماء مولانا مودودی کی تفسیر قرآن پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اور کیا جو امام مولانا مودودی کے افکار سے متعلق ہو کیا اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟
11492 مناظرابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
3203 مناظرکیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اورکیا ہم کسی بدعتی شخص کی دعوت قبول کرسکتے ہیں؟ فاتحہ وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جیسے پوری کی فاتحہ ، گیارہویں کی فاتحہ ، چہلم کی فاتحہ وغیرہ؟
3654 مناظرکیا شیعہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں؟
5162 مناظردرج ذیل سوال دیکھیں اور تصدیق کریں کہ کیا یہ صحیح ہے اورتفصیل سے وضاحت کریں: (۱) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر کمزور ہے۔ (حوالہ: ہدایہ جلد:۱، ص:۳۵۰)۔ (۲) سینہ پر ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر مستند ہے۔ (حوالہ: شرح وقایہ، ص:۹۳)۔ (۳) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کی حدیث مرفوع نہیں ہے جیسے کہ یہ ایک صحابی حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے۔ اور یہ ضعیف ہے اس وجہ سے کہ ایک راوی عبدالرحمن ابن اسحق الکوفی ہیں جن کو محدثین ضعیف مانتے ہیں۔ (حوالہ: شرح وقایہ ، ص:۹۳ اور ابو داؤد)۔ (۴) تحریف حدیث باضافہ ?ناف کے نیچے?مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث میں ، مطبوعہ ادارة القرآن کراچی۔ یہ مصنف ابن ابی شیبہ کے اصل مسودہ میں نہیں ملا جیسا کہ غیر مقلدین دعوی کرتے ہیں۔ برائے کرم اصل مسودہ میں دیکھیں اور ہمیں جواب عنایت فرماویں۔
4041 مناظرویب سائٹ پر پرچہ فتاویٰ جات مہدویہ فرقہ کے بارے میں ملاحظہ کیے لیکن ان میں سے ایک بھی تفصیل کے ساتھ ان کے عقائد کی ترجمانی نہیں کرتا، اسی طرح بنگلور کے ایک عالم مولوی انظر شاہ صاحب نے بھی ان کی تکفیر کی، آپنے ایک کتاب ہدیہ مہدویہ کا حوالہ بھی دیا ہے بہت کوشش کے بعد بھی وہ کتاب نہ مل سکی، اگر آپ نیٹ پر ڈلوادیں یا کوئی تفصیلی مضمون لکھ دیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوجائے کیوں کہ احباب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک یعنی خبر وغیرہ میں یہ کافی ہیں اور وہاں کے مقصود الحسن فیضی صاحب نے ان کی تردید میں بیان بھی کیا ہے۔
5872 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
7142 مناظرمرزائی بہنوئی کے گھر جانا اور ان کے یہاں کھانا پینا درست ہے یا نہیں؟
کیا آپ اہل سنت والجماعت (میرا عقیدہ دیوبندی ہے) اور اہل حدیث کے درمیان بڑے فرق کو بتائیں گے؟ کیا ہم ان سے شادی کرسکتے ہیں؟ کیا اہل حدیث امام کے پیچھے نماز قبول ہوگی؟
11594 مناظرMOULAVI
M A ABDUL WADOOD FASI عبد الودود العالم الفاسي 1664 HALDIYON KA RASTHA JAIPUR 302003 RAJASTHAN
STATE TEL 2574169 2564265 98291 21159 Date: بسم الله الرحمن الرحيم ايها العلمآء
القادة والحكمآء السادة السلام عليكم ورحمة الله وبركاته وطننا قاهر فطن الواقع في
جنوب تامل نادو في ضلع توتكدي وفيها يسكن المسلمون � كلهم اهل الشوافع وان
اسلافنا جاءوا من مصر بعد فتنة خلق القرآن الواقع في زمن الامام احمد بن حنبل رحمه
الله قبل الف ومائة سنة . ووطننا يدعي بمكة الصغري لانّ اهلها كانوا مسلمين وفيها
ولد العلمآء العاملون والحفاظ المتقون والاوليآء المكرمون وانتشر هؤلآء الكرمآء في
اقطار العالم لخدمة الدين ايها السادة لانّ اهل بلدنا كلهم مقلدون الامام الشافعي
رحمه الله تعالي نحن معاشر الشافعية ادينا صلاة الجمعة في جامع واحد مع الاتحاد
والاخوة لانّ تعدد الجمعة في قرية واحدة لايجوز بلا عذر ولاسبب ولاعلة علي مذهب
الشافعية فبينما ذلك قد وقعت فينا الخصومة والمحاربة لاجل السياسة الدنيوية وتفرق
اهل البلد فرقتين فلذا ما وسع لنا ان نؤدي الجمعة في جامع واحد لكثرة العداوة
والبغضآء بين الفريقين وقد سعي العلمآء والصلحآء بالاصلاح بينهم واطفآء هذه النار
البغضآء والاسف وقد عجزوا ان يوحّدوا المسلمين ...