عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 153371
جواب نمبر: 15337101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1193-1157/N=11/1438
غیر مقلدین کی جماعت اپنے عقائد ونظریات کی وجہ سے اہل السنة والجماعة سے خارج اور گمراہ ہے ؛ کیوں کہ ان کا اختلاف اہل السنة والجماعة سے محض فروعی نہیں ہے، اصولی ہے(تفصیل رحمة اللہ الواسعہ ۲:۷۴۰- ۷۴۴میں ملاحظہ فرمالیں)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
7135 مناظربریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
3620 مناظرمیں نے ایک بریلوی عالم سے سنا کہ تقویت الایمان کے مصنف نے لکھاہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کی طرح ماننا چاہئے، کیا یہ صحیح ہے ؟اگر سچ ہے تو ہمیں ایساکرنا چاہئے؟
5060 مناظرمولانا مودودی کے ماننے والے کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور یا کہ اگر نہیں تو کیوں؟ وضاحت سے جواب دیجئے گا۔
5016 مناظرہماری سوسائٹی میں ایک شخص رہتا ہے جو کہ پوری سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔عملی طور پر وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزار رہا ہے، وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے اورایک بڑی خطیر رقم مدارس کو عطیہ کرتا ہے۔ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر پورا یقین رکھتا ہے، لیکن وہ مرزا غلام احمد قادیانی او راس کے ماننے والوں کو مسلمان تصور کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسلم علماء پورے انڈیا (ہندو پاک) میں برٹش گورنمنٹ کے خلاف اپنے مختلف نظریات کی وجہ سے مرزا غلام احمد قادیانی کے مخالفبن گئے۔ہم کبھی اپنے امام کی عدم موجودگی میں اپنی نماز اس کی امامت میں پڑھتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اوپر مذکور خیالات کا رکھنے والا شخص ہمارا امام بننے کا اہل ہے؟اگر نہیں بن سکتا ہے تو کیوں؟ کیا ہم اس کے ساتھ معاشرتی او رسماجی تعلق قائم رکھیں ؟ کیا مدارس اسلامیہ کو اپنے طلبہ او راپنے اداروں کے لیے اس شخص کا عطیہ قبول کرنا جائز ہے؟ کیا ہم اس کے ساتھ کھانا کھاسکتے ہیں؟
4233 مناظرکیا سعودی علمائے کرام نے حضرت تھانوی رحمة اللہ علیہ اور بعض دوسرے دیوبند ی اکابر کے بارے میں کفر کا فتوی دیا تھا؟
4050 مناظرمہدوی
فرقہ کے بارے میں تفصیلی حالات درکار ہیں۔
فتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3489 مناظرحضرت میرا آ پ سے یہ سوال ہے کہ جو صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کو گالی دے اور اپنی کتابوں میں ان کو برا بھلالکھے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
4092 مناظرکیا آپ اہل سنت والجماعت (میرا عقیدہ دیوبندی ہے) اور اہل حدیث کے درمیان بڑے فرق کو بتائیں گے؟ کیا ہم ان سے شادی کرسکتے ہیں؟ کیا اہل حدیث امام کے پیچھے نماز قبول ہوگی؟
11589 مناظر