• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 148874

    عنوان: بریلی اور قادیانی کہنے والے شخص کا حکم؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دیوبند ایسے شخص کے بارے میں جو یہ کہے : ۱) بریلوی اور قادیانی ایک ہی ہیں دونوں کافر مرتد واجب التقل ہیں۔ ۲) احمد رضا بریلوی صاحب اور غلام احمد قادیانی کافر ہیں۔ ۳) میں دیو بند سے تعلق رکھتا ہوں۔ اور تم میں وہ غدار ہے جو بریلوی کو کافر نہ کہے ۔کیا اس قسم کے لوگوں کے بیانات عوام سن سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 148874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 713-707/L=6/1438

    قادیانی تو بلاشبہ اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے کافر ومرتد ہیں، ان کو کافر ومرتد کہنا صحیح اور درست ہے؛ البتہ بریلوی حضرات کو کافر کہنے سے ہمارے اکابر نے گریز کیا ہے؛ اس لیے عوام میں اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ کسی کافر کو اسلام میں داخل کرنا یا کسی مسلمان کو اسلام سے خارج سمجھنا دونوں سخت چیزیں ہیں۔ قال علیہ السلام: من شہد أن لا إلہ إلا اللہ واستقبل قبلتنا وصلی صلاتنا وأکل ذبیحتنا فہو المسلم (بخاری شریف: ۱/ ۵۶، باب فضل استقبال القبلة) وقال في شرح الشفاء: إدخال کافرٍ في الملة الإسلامیة أو إخراج ملةٍ عنہا عظیم في الدین․ (شرح شفاء: ۲/ ۵۰۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند