• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 146138

    عنوان: وہابی اور شیعہ کون ہے؟

    سوال: وہابی اور شیعہ کون ہے؟ان دونوں کے درمیان کیا فرق ہے؟کیا وہ اسلام میں داخل ہیں یا نہیں؟یہ دونوں شریعت کی نظر میں کیسے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 069-151/SN=3/1438

     

    اصل کے اعتبار سے تو ”وہابی“ شیخ عبد الوہاب نجدی کی طرف نسبت کرتے ہوئے ”نجدیوں“ کو کہا جاتا تھا؛ لیکن ہمارے علاقے میں اہلِ ہوی بریلویوں کی اصطلاح میں ہر وہ شخص ”وہابی“ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا متبع ہو اور بدعات سے روکتا ہو۔ (دیکھیں: محمودیہ: ۴/۳۶۹، ط: میرٹھ)۔

    ”شیعہ“ (یعنی ان میں سے غالی جیسے فرقہٴ اثنا عشریہ) اپنے عقائد جو اُن کی مستند کتابوں میں موجود ہیں کی رو سے کافر اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں۔ دیکھیں: باقیات فتاوی رشیدیہ (ص: ۳۹۷، ۵۹۶، ۵۹۵) ، احسن الفتاوی (۷/۳۴۰، ط: زکریا) وغیرہ۔

    ------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ ہندو پاک میں عام طور پر اثنا عشریہ شیعہ ہی ہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند