• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 68160

    عنوان: والدین کے وفات کے بعد اولاد پر قران و حدیث کی روشنی میں کیا کیا حقوق ہیں؟

    سوال: والدین کے وفات کے بعد اولاد پر قران و حدیث کی روشنی میں کیا کیا حقوق ہیں؟

    جواب نمبر: 68160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1169-1203/N=11/1437 والدین کی وفات کے بعد اولاد پرقرآن وحدیث کی روشنی میں والدین کے کل سات حقوق ہیں جو حسب ذیل ہیں: (۱) دعائے مغفرت (۲) ایصال ثواب طاعت (۳) اکرام اعزہ واحباب واہل قرابت (۴) اعانت اعزہ واحباب واہل قرابت (۵) ادائے دین وامانت (۶) تنفیذ جائز وصیت (۷) اور گاہ گاہ ان کی قبر کی زیارت۔ (استنباط کردہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نور اللہ مرقدہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند