• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 66633

    عنوان: مردے کے ساتھ قرآن کریم دفن کرنا؟

    سوال: سوال :میرے دادا جی جو کہ حافظ قرآن بزرگ متقی پرہیزگاراور نماز کے پابند ہیں ان کی دلی تمنا ہے کہ ان کے وفات کے بعد جس قرآن پاک سے انہوں نے حفظ کیا ہے اسی قران پاک سے مدفون کر دیا جائے قرآن پاک کے ورق وغیرہ گل گئے ہیں تو آپ حضرات مفتیان کرام سے درخواست ہے کہ میرے دادا جی کی دلی تمنا پوری کردیا جائے کہ نہیں؟ یا اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ ان کے زبان پر ہر وقت قرآن پاک کلمہ طیبہ کا ذکر رہتا ہے تو آپ حضرات سے گزارش ہے کہ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1351-1426/L=12/1437 مردے کے ساتھ قرآن کریم دفن کرنے میں قرآن شریف کی ایک طرح کی بے احترامی ہے؛ اس لیے قرآن شریف کو دادا جی کی قبر میں دفن نہ کیا جائے۔ وتفصیلہ في الشامی: ۳/۱۵۶، ۱۵۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند