• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 172664

    عنوان: تدفین کے بعد لاش کو قبر سے نکالنا درست نہیں

    سوال: ایک دوسالہ بچہ جو پانی میں ڈوب کر مرگیا، اسے دفن بھی کردیاگیا، تین دن بعد سرکار کی جانب سے پوسٹ مارٹم کے لیے نکالنا چاہتے ہیں، اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے ؟ اور ہندوستانی قانوں میں اس بچہ کو نہ نکالنے کی کوئی قانون نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 172664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1095-949/sd=12/1440

    اللہ نے انسان کو مکرم اورمحترم بنایا ہے اور پوسٹ مارٹم میں لاش کی بے حرمتی ہوتی ہے جو انسانی تکریم کے منافی ہے اس لیے قانونی مجبوری کے بغیر از روئے شرع پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں ہے، اسی طرح تدفین کے بعد لاش کو قبر سے نکالنا درست نہیں ہے، اس میں بھی قبر اور لاش کی بے حرمتی لازم آتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند