• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 171996

    عنوان: قبر پر نام كا پتھر لگانا كیسا ہے؟

    سوال: (۱) مجھے جاننا ہے کہ کیا قبر پہ نام کا پتھر لگانا جائز ہے؟ اگر ہے تو کس طریقے سے لگانا چاہئے؟ (۲) پتھر پہ بسم اللہ الرحیم لکھتے ہیں ، کیا وہ جائز ہے ؟ (۳) اور انتقال کی تاریخ ڈالتے ہیں تو کیا وہ جائز ہے؟ (۴) اور کیا نابالغ لڑکی کا قبرستان جانا جائز ہے؟ مہربانی سے آپ ان سوالوں کا جواب دیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

    جواب نمبر: 171996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1226-1093/H=12/1440

    (۱) بجائے لگانے کے سرہانہ کی طرف کوئی سادہ پتھر کہ جس پر کچھ لکھا ہوا نہ ہو رکھ دیں تو گنجائش ہے۔

    (۲) اس پتھر پر تسمیہ لکھنا مکروہ ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی بے ادبی کا اندیشہ غالب ہے۔

    (۳) اگر کوئی ضرورت ہو تو گنجائش ہے ورنہ بلا ضرورت کراہت سے خالی نہیں ہے۔

    (۴) خود کبھی چلی جائے تو کچھ مضائقہ نہیں لے جانے کی عادت اچھی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند