• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 169969

    عنوان: دفن کرنے کا پیسہ لینا

    سوال: ہمارے محلے میں وقف بورڈ کا قبرستان ہے اس کے جو متولیان ہیں وہ مردے کو دفن کرنے کے پیسے لیتے ہیں، 20سے 25000 روپئے ، کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 169969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:695-633/sd=8/1440

    موقوفہ قبرستان میں محض تدفین کی اجرت لینا جائز نہیں ہے؛ البتہ قبر تیار کروانے کی اجرت لی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند