• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 166829

    عنوان: میت كی تجہیز وتدفین زیادہ تاخیر كرنا؟

    سوال: میرے بغل والے گھر میں ایک کا انتقال ہوگیا میت کوتیس گھنٹے کے بعد تدفین کیا گیا ، کیا اتنی دیر تک میت کو رکھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 166829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:288-249/M=3/1440

    اتنی دیر تک میت کو نہیں رکھنا چاہیے تھا، یہ طریقہ شرعاً پسندیدہ نہیں، جب میت کا انتقال ہوجائے تو فوراً تجہیز وتکفین شروع کردینی چاہیے اور نماز جنازہ پڑھ کر جلد دفنادینا چاہیے، ویبادر إلی تجہیزہ ولا یوٴخر (ہندیہ: ۱/ ۱۵۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند