• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 166471

    عنوان: رنگین كپڑوں كا كفن بنانا كیسا ہے؟

    سوال: اگر میت کسی گاؤں میں ہو اور کفن کے لیے سفید کپڑا نا ہو تو کیا حکم ہے ؟ برائے کرم جواب جلدی عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 171-170/M=2/1440

    سفید کپڑے میں کفن دینا مستحب ہے اگر سفید کپڑا دستیاب نہ ہو تو دوسرے کپڑوں میں بھی کفن دیا جاسکتا ہے بس یہ خیال رکھا جائے کہ کپڑا پاک وصاف ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند