• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 164771

    عنوان: جنازہ کی نماز پڑھنے کا طریقہ

    سوال: اگر حنفی امام جنازہ کی نماز پڑھائے اور اس میں اگر وہ رفع یدین کرے تو کیا نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر ہوگی، تو مکروہ ہوگی یا سنت کے خلاف ہوگی یا ایسا کرنا حرام ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 164771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1372-1252/M=12/1439

    حنفی مسلک کے مطابق نماز جنازہ کی سب سے پہلی تکبیر جو تحریمہ کے لئے ہوتی ہے صرف اس میں رفع یدین ہے، بقیہ تکبیروں میں رفع یدین نہیں ہے حنفی امام کو حنفی مسلک کے مطابق نماز پڑھانی چاہئے۔ اگر کوئی حنفی امام دیگر تکبیروں میں بھی رفع یدین کرتا ہے تو نماز جنازہ تو ہو جائے گی لیکن اس کے لئے ایسا کرنا اچھا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند