• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 163721

    عنوان: کیا قبرستان میں جاکر اپنے گھر کے مردوں کے حق میں دونوں ہاتھ بلند کرکے فاتحہ پڑھنا صحیح ہے؟

    سوال: کیا قبرستان میں ایک ساتھ پانچ سے دس لوگوں کا جاکر اپنے گھر کے مردوں کے لئے فاتحہ پڑھنا اور دونوں ہاتھوں کو بلند کرکے مردوں کے حق میں دعاء کرنا جائز ہے؟ میرے ایک دوستے نے مجھے ایک فوٹو بھیجا ہے جو عرب مسلمانوں کی ہے اور ان کے ساتھ میں کئی سیکورٹی کمانڈوز ہیں اور کچھ بیٹھیں ہیں اور کچھ کھڑے ہوکر دونوں ہاتھوں کو بلند کر کے دعاء کر رہے ہیں، اس نے مجھ سے پوچھا اب بتاوٴ یہ کیا ہے؟ برائے مہربانی مسئلہ بتائیں کیا صحیح ہے۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 163721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1399-1219/L=11/1439

    قبرستان جاکر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنے میں مضائقہ نہیں،حدیث سے اس کا ثبوت ہے؛البتہ اس صورت میں رخ قبلہ کی طرف ہونا چاہیے تاکہ مردے سے مانگنے کا اشتباہ پیدا نہ ہو۔

    وفي حدیث ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ: رأیت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم في قبر عبد اللّٰہ ذي النجادین“ الحدیث۔ وفیہ: ”فلما فرغ من دفنہ استقبل القبلة رافعا یدیہ“۔ أخرجہ أبوعوانہ في صحیحہ۔ (فتح الباري، الدعوت / باب الدعاء مستقبل القبلة ۱۱/۱۴۴رقم: ۶۳۴۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند