• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 161059

    عنوان: میت کے عزیز و اقارب سے تعزیت کے واسطے جمع ہو کر جانا کیسا ہے؟

    سوال: میت کے عزیز و اقارب سے فرداً فرداً تعزیت کے واسطے جمع ہو کر جانا کیسا ہے؟ مہربانی فرماکر تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔ میری ماں فوت ہو چکی ہیں ۳/ مارچ کو۔ اب تمام عزیز و اقارب جمع ہو کر ماموں جان کی طرف تعزیت کے واسطے جانا چاہتے ہیں، کیا یہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 161059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 877-748/D=8/1439

    کسی کے یہاں جمع ہوکر بطور تعزیت کے جانا ناپسندیدہ عمل ہے، اور تین دن سے زائد خود میت کے رشتہ داروں کا بیٹھنا تاکہ لوگ ان کے پاس تعزیت کے لئے آئیں منع ہے۔ ولا بأس ․․․․․․ بالجلوس لہا فی غیر مسجد ثلاثة أیام، وأولہا أفضل و تکرہ بعدھا․ وفي الشامي: وقال کثیر من متأخري ائمتنا: یکرہ الاجتماع عند صاحب البیت ویکرہ لہ الجلوس فی بیتہ حتی یأتي إلیہ من یعزي ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند