• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 160189

    عنوان: کیا عورتیں نمازِ جنازہ پڑھ سکتی ہیں؟

    سوال: کیا عورتیں نمازِ جنازہ پڑھ سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 160189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:716-620/D=7/1439

     

    مردوں کے ساتھ عورتوں کا نماز جنازہ میں شریک ہونا متوارث نہیں ہے یعنی صحابہٴ کرام کے زمانہ میں عملی توارث نہیں ہے، مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے عن الوصافی قال کنت عند عمر بن عبدالعزیز فکتب إلی عبد الحمید، انظر من قبلک من النساء فلا یحضرن جمعة ولا جنازة، فإنہ لا حق لہن في جمعة ولا جنازة (مصنف ابن ابی شیبہ رقم: ۵۱۵۱باب فمن لا تجب علیہ الجمعة)

    اس سے معلوم ہوا کہ عورتوں پر جمعہ اور جنازہ کی نماز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند