• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 160116

    عنوان: كیا یہ دعا مانگنا درست ہے كہ میری كا انتقال میرے بعد ہو؟

    سوال: کیا میں یہ دعا مانگ سکتا ہوں کہ میری امی کا انتقال میرے انتقال کے بعد ہو؟ یا ایسی دعا مانگنا گناہ ہے؟ میں ایسی دعا اس لیے مانگتا ہوں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میری امی میرے لئے ہمیشہ سلامت رہے۔

    جواب نمبر: 160116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:907-799/sd=8/1439

    مذکورہ دعا مانگنے کا مقصد اچھا ہے ؛ لیکن اس طرح دعا مانگیے : اے اللہ میری والدہ کو صحت و سلامتی عطا فرما اور ان کی عمر کو عافیت و سلامتی کے ساتھ دراز فرما تاکہ میں اُن کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکوں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند