• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 159365

    عنوان: اگر جنازہ کی نماز میں پانچ تکبیریں ہو جائیں تو کیا نماز نہیں ہوگی؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر جنازہ کی نماز میں پانچ تکبیریں ہو جائیں تو کیا نماز نہیں ہوگی؟ میت کو قبر میں رکھا جا چکا ہو یہاں تک کہ اگلا کام بھی روک لیا گیا، پھر دوبارہ جنازہ کی نماز پڑھائی گئی پھر میت کو دفنا گیا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اس پر تھوڑی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:717-696/sd=7/1439

     نماز جنازہ میں اگر امام پانچ تکبیر کہہ کر سلام پھیر دے ، تو نماز ہوجاتی ہے ، پس صورت مسئولہ میں دوبارہ نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں تھی ،پانچ تکبیر کہنے کی وجہ سے میت کو قبر سے نکال کر دوبارہ جنازے کی نماز پڑھنا صحیح نہیں ہوا ، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، ایسے موقع پر پہلے ہی کسی معتبر مفتی سے مسئلہ معلوم کرلینا چاہیے۔(فتاوی محمودیہ:۸/۵۵۴،ط، ڈھابیل) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند