• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 155381

    عنوان: کیا بغیر وضو کیے جنازہ ادا کرسکتے ہیں؟

    سوال: اگر جنازے کا وقت ہوگیا ہو اور وضو سے نہیں ہیں تو کیا بغیر وضو کیے جنازہ ادا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 155381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:67-53/B=2/1439

    جی نہیں، بلا وضو نماز جنازہ صحیح نہ ہوگی البتہ اگر نماز فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرکے شریک ہوسکتے ہیں، اگر آپ نہیں شریک ہوسکے تو کوئی گناہ کی بات نہیں؟ نمازِ جنازہ فرض کفایہ ہے، کچھ مسلمان ادا کرلیں تو سب مسلمانوں کی طرف سے نماز جنازہ ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند