• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 155342

    عنوان: اگر مصنوعی دانت لگے ہوں تو كیا نماز جنازہ نہیں ہوتی؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں نے ۲۰۰۵ء میں تین مصنوعی دانت لگوائے تھے جو کہ فکس ہیں، ابھی تک دانت لگے ہوئے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور میں نے سنا ہے کہ اگر مصنوعی دانت لگے ہوئے ہوں تو نماز جنازہ نہیں ہوتی اس شخص کی۔ مہربانی فرماکر یہ بتائیں کہ یہ مصنوعی دانت جائز ہے اسلام میں یا نہیں؟ اور نماز جنازہ کا کیا حکم ہے اس میں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 155342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 80-50/D=1/1439

    مصنوعی دانت لگوانا جائز ہے، اور اگر کسی شخص کے مصنوعی دانت لگے ہوئے ہوں تو اس کی نماز جنازہ بھی ہو جاتی ہے۔ (امداد الاحکام: ۴/۳۴۹، ط: دارالعلوم کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند