• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 153558

    عنوان: اگر مردہ انسان کا جسم راکھ ہو گیا ہو تو اس کی نماز جنازہ صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر مردہ انسان کا جسم راکھ ہو گیا ہو تو اس کی نماز جنازہ صحیح ہے یا نہیں؟ جیسا کہ جنید جمشید کے ساتھ ہوا تھا۔

    جواب نمبر: 153558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1199-1107/sd=11/1438

    اگر مردہ انسان کا جسم جل کرراکھ ہوجائے ، تو اُس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی، بلکہ ایسے ہی پاک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردیا جائے گا۔قال الکاسانی : ألا تری ان العظام لا یصلی علیہ بالاجماع ۔ ( بدائع : ۲۹/۲ ) احکام میت ، ص: ۲۰۱، باب پنجم )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند