• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 153397

    عنوان: کیا نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا جائز ہے؟

    سوال: کیا نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 153397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1225-1140/sn=11/1438

    نمازِ جنازہ خود دعا ہے، اس کے بعد مزید ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا ثابت نہیں ہے؛ اس لیے نمازِ جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا ممنوع اور بدعت ہے۔ فتاوی بزازیہ میں ہے: لا یقوم بالدعاء بعد صلاة الجنازة؛ لأنہ دعا مرّةً؛ لأن أکثرہا دعاء (البزازیة علی ہامش الہندیة: ۴/۸۰، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند