• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 153321

    عنوان: شراب كے نشے میں /رنے والے كی نماز جنازہ كا حكم؟

    سوال: ایک آدمی شراب پی کر نشے کی حالت میں مرگیا، اس کی نماز جنازہ پڑھائی جائے یا نہیں گچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جائے کیونکہ نماز جنازہ میت کے لیے دعائے مغفرت ہے ۔شراب کے نشے میں انتقال ہوا اس وجہ سے نماز ادا نہیں کرنی چاہئے ۔ جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1220-1121/H=11/1438

    اس کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی فمن قتل نفسہ عمدًا یغسل ویصلی علیہ بہ یفتی اھ در مختار وفي شرحہ الفتاوی رد المحتار (قولہ بہ یفتی) لأنہ فاسق غیر ساع في الأرض بالفساد وإن کان باغیًا علی نفسہ کسائر فساق المسلمین زیلعي اھ (۱/۵۸۴، مطبوعہ نعمانیة، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند