• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 152311

    عنوان: جنازہ لے جاتے وقت سر کدھر رکھیں؟

    سوال: جب جنازہ قبرستان لے جایا جارہا ہو اس وقت میت کا سر آگے ہو یا پیر آگے ہوں؟ نماز جنازہ کے وقت جنازہ کیسے رکھیں ؟

    جواب نمبر: 152311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 959-899/sd=9/1438

    جنازہ لے جاتے وقت میت کا سر آگے رکھنا چاہیے ۔ ( احکام میت ، ص: ۵۱ )

    (۲) نماز جنازہ کے وقت جنازہ قبلہ رخ اِس طرح رکھنا چاہیے کہ میت کا سینہ امام کے مقابل بالکل محاذات میں رہے۔ قال الحصکفی : (ووضعہ) وکونہ ہو أو أکثرہ (أمام المصلی) وکونہ للقبلة۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۲۸۰/۲، ط: باب صلاة الجنازة، ط: دار الفکر، بیروت ، احکام میت، ص: ۶۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند