• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 151780

    عنوان: مرنے کے بعد مصنوعی نکالا جائے گا یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر ہم اپنا دانت دَرد کی وجہ سے یا ٹوٹنے کی وجہ سے نکلواتے ہیں اور اس کی جگہ دوسرا دانت چڑھواتے ہیں تو اگر اس بندے کی موت ہو جائے تو کیا اس دانت میں اس کا جنازہ ہوگا یا نہیں؟ کیونکہ آج کل لوگ عام طور پر (teeth) دانت چڑھواتے ہیں۔

    جواب نمبر: 151780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 967-936/B=9/1438

    مرنے کے بعد اگر مصنوعی دانت کا نکالنا ممکن ہو یعنی آسانی سے نکل سکتا ہو تو نکال دیا جائے اور نہ نکل سکے تو اس کے ساتھ ہی اس کا غسل اور نماز جنازہ صحیح ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند