• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 151219

    عنوان: مرنے والے کی نمازوں کا حساب کیسے لگایا جائے؟

    سوال: ایک مسئلہ درپیش ہے کہ ایک بندہ مر جا تا ہے ان کی نمازوں کا حساب بیماری کے دوران ہو چکا ہے لیکن اس سے پہلے کی نمازوں میں صبح کے نماز اس نے نہیں پڑھی ہے یا اگر قضاء پڑھی ہے تو اس کا کسی کو پتہ نہیں اب ان قضاء صبح کی نمازوں کا حساب کیسے کیا جائے ؟ برائے کرم جلد سے جلد جواب دے کر مشکور فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 151219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 968-929/H=9/1438

    بالغ ورثہ ودیگر قریبی اعزہ خوب اچھی طرح غور خوض کرکے حساب لگالیں اور جس قدر نمازوں کے ترک ہوجانے کا ظن غالب ہو اس قدر نمازوں کا فدیہ ادا کردیں تو امید ہے کہ ان شاء اللہ مواخذہ سے اللہ پاک بری فرمادے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند