• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 174905

    عنوان: کیا تبلیغی جماعت میں وقت نہ لگانا ختم نبوت کا انکار ہے؟

    سوال: مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ ایک تبلیغی جماعت کا آدمی بیان میں کہتا ہے کہ تبلیغی جماعت میں وقت نہ لگانا ختم نبوت کا انکار ہے۔یعنی اپنے ذمہ دار کے حوالے سے بتاتا ہے کہ جو لوگ تبلیغی جماعت میں وقت نہیں لگاتے وہ اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ نیا نبی آئے گا۔گویا وقت نہ لگانے والے ختم نبوت کے منکر ہیں۔ جواب مرحمت فرمائیں ۔شکرا لکم

    جواب نمبر: 174905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 289-237/D=04/1441

    اگر اس طرح کا جملہ کہا گیا ہے تو سخت گمراہ کن جملہ ہے اس سے توبہ استغفار کرنا چاہئے اور آئندہ اس طرح کے جملے سے احتراز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند