• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 169493

    عنوان: عالم کی موجودگی میں جاہل کو امیر بنانا

    سوال: ہماری مسجد میں ہرروز فجر کی نماز کے بعد دینی فکرے کرتے ہیں (مسجد وار بیٹھک ) جس میں ہر ہفتے میں ایک بار امیر چنا جاتاہے ، ہماری مسجد کے مفتی صاحب بھی ہمیشہ بیٹھتے ہیں، ہم لوگ مفتی صاحب سے کم علم والے ہیں، ہمیں جب امیر بنانا ہوتاہے تو دل کے اندر یہ بات کھٹکتی ہے کہ عالم کی موجودگی میں جاہل کو امیر بنایا گیاہے، یہ غلط ہے، تو کیا ہم لوگ ہمیشہ کے لیے مفتی صاحب کو امیر بنادیں؟ امیر کس کو بنایا جائے جب اس مجلس میں عالم موجود ہوں؟ عالم کی موجودگی میں کم علم والے کو امیر بنایا جائے تو کیا شریعت میں اس کی گنجائش ہے؟

    جواب نمبر: 169493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1023-960/B=12/1440

    اگر کوئی عالم نہیں لیکن کام میں زیادہ تجربہ رکھتا ہے تو اسے بھی امیر بنا سکتے ہیں لیکن عالم کے علم و فضل اور مقتداء قوم اور جانشین انبیاء کے ہوتے ہوئے کسی غیر عالم کو بنانا خلاف ادب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند