• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 167804

    عنوان: كیا جنت دو طرح كی ہوگی؟

    سوال: مفتی صاحب یہ بتایئں کہ ایک تبلیغی بھائی بیان کرتے ہوئے یہ بات کہہ گئے کہ اپنی ذات سے دین پر چلنے والوں کی جنت گھٹیا قسم کی ہے اور دین پر محنت کرنے والوں کی جنت اللہ نے اپنے ہاتھ سے بنائی ہے ۔تو کیا یہ بات صحیح ہے ؟کیا قرآن کریم اور احادیث میں ایسا کچھ آیا ہے ؟ آج کل ایسی باتیں خانقاہ والی ترتیب پر رد کے لئے بھی کہی جاتی ہیں عوام کے ذریعہ تو آپ اس میں رہبری کریں۔ جزاکم اللہ خیرا ۔

    جواب نمبر: 167804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 587-452/B=05/1440

    حدیث میں آیا ہے کوئی جنت گھٹیا نہیں نہ اس کی کوئی نعمت گھٹیا ہے جس تبلیغی بھائی نے ایسی بات کہی ہے یہ من گھڑت ہے اور محض اپنی لاعلمی کی وجہ سے کہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند