• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 166579

    عنوان: دعوت و تبلیغ کی نقل و حرکت کو ہجرت سے تعبیر کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ اکثر جب تبلیغ والے جماعت میں کہیں جاتے ہیں تو تعارفی بات میں کہتے ہیں کہ دین ہجرت اور نصرت سے پھیلا ہے ہم لوگ ہجرت کرکے آپ کے علاقے میں آئے ہیں آپ اس کی نصرت کریں تو کیا دعوت و تبلیغ کی مروجہ نقل و حرکت کو ہجرت و نصرت سے تعبیر کرنا شرعاً درست ہے ؟

    جواب نمبر: 166579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 313-265/B=3/1440

    شریعت میں ہجرت ایک خاص اصطلاحی معنی کے لئے بولا جاتا ہے؛ اس لئے دعوت و تبلیغ کی مروجہ نقل و حرکت کو ہجرت سے تعبیر کرنا شرعاً درست نہیں۔ والعرفیة الشرعیة کالصلاة ، والزکاة ، والحج ترکت معانیہا اللغویة بمعانیہا الشرعیة ۔ (الأشباہ والنظائر: ۱/۲۶۹، زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند