• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 166132

    عنوان: دعوت و تبلیغ یا دین کے کسی اور شعبہ میں کسی ایک فرد کا امیر ہونا لازمی ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ دعوت و تبلیغ یا دین کے کسی اور شعبہ میں کسی ایک فرد کا امیر ہونا لازمی ہے ؟ اور ایسی کوئی حدیث ہے کہ جس کا کوئی امیر نہیں ہوتا اس کا امیر شیطان ہوتا ہے ؟ نیز یہ کہ امیر بننے کے کیا شرعی اصول و قواعد ہے ؟

    جواب نمبر: 166132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 224-180/B=2/1440

    کوئی جماعت یا قافلہ سفر میں جارہا ہے تو بہتر یہ ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو اپنا امیر منتخب کر لیا جائے اور اس کے مشوروں سے کام کیا جائے، اور ایک امیر وہ ہوتا ہے کہ کسی ملک کے تمام مسلمان متفقہ طور پر کسی ایک شخص کو اپنا امیر المومنین ، اپنا حاکم اور اپنا بادشاہ مقرر کرلیں، یہ کام لازمی اور ضروری ہے۔ ہمارے ہندوستان میں تو ایسا ممکن نہیں ہے لیکن مسلم ممالک میں ایسا کرنا ضروری ہے اگر کوئی امیر و حاکم نہیں بنایا گیا تو اس کا امیر شیطان ہوتا ہے یعنی وہاں کے لوگ اپنی من مانی کام کرنے لگتے ہیں یہی شیطان کا عمل ہے پھر وہ لوگ کسی کی نہیں مانتے نہ سنتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند