• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 162646

    عنوان: جماعت میں جانا کیسا ہے؟

    سوال: سوال زید سرکاری ملازم ہے زید کو چالس یوم کے لئے جماعت میں جانا ہے رخصت نہیں مل رہی زید بیماری کا میڑیکل لگاکر رخصت لیکر ۴۰ یوم کی جماعت میں جاتا ہے اس کا سرکار سے تنخواہ لینا جائز ہے ؟صحیح کیا ہے ؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 162646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1333-1087/SD=11/1439

     جماعت میں جانا ایک کارِ خیر ہے ، اس کو انجام دینے کے لئے جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے ، لہذا چھٹی لینے کے لیے بیماری کا فرضی میٹریکل لگانا جائز نہیں ہے ، اس طرح کی چھٹی کے دنوں کی تنخواہ بھی پاکیزہ نہیں رہے گی ۔ عن ابن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم: من غشنا فلیس منا، والمکر، والخداع فی النار۔ ( الطبرانی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند