• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 161316

    عنوان: مروجہ دعوت وتبلیغ کا کام كیا ہے فرض‏، واجب یا سنت؟

    سوال: دعوت و تبلیغ کا کام جماعت والا کیا ہے سنت ہے یا فرض کفایہ یا مستحب ؟ منتخب احادیث پڑھنا تعلیم کیسا ہے ؟ اور کسی کو جماعت کا کام کرنا ہے تو کس کے ساتھ رہ کر کام کرنا زیادہ بہتر ہے کون زیادہ حق پر ہے ؟

    جواب نمبر: 161316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:969-818/B=9/1439

    مروجہ دعوت وتبلیغ کا کام نہ تو فرض ہے نہ واجب نہ سنت، ہاں یہ کام بہتر ہے بشرطیکہ حضرت مولانا الیاس رحمہ اللہ کے طریقہٴ کار پر کیا جائے اور غلو سے کام نہ لیا جائے، اور ایک دوسرے کی تکفیر وتفسیق نہ کی جائے (جیسا کہ آج کل دونوں گروہ ایک دوسرے کی برائی بیان کرتے رہتے ہیں) دعوت تبلیغ کا کام اللہ کے لیے کرنا چاہیے۔ دارالعلوم اس مسئلہ میں غیرجانبدار ہے۔ جو طریقہ اوپر بتایا گیا اسی طریقہ پر کام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند