• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 157876

    عنوان: كیا میں فضائلِ اعمال كا ہندی رسم الخط میں ترجمہ كرسكتا ہوں؟

    سوال: امید ہے کہ مزاج اعالیِ بخیر ہوں گے ۔ حضرت میں فضائل اعمال اردو کا ترجمہ ہندی رسم الخط اور عام فہم اردو زبان میں کرنا چاہتا ہوں۔ چونکہ ابھی تک جتنی بھی ہندی زبان میں ترجمے ہوئے ہیں وہ بالکل ہوبہواردو زبان میں کئے گئے ہیں جو کہ ایک اردو سے ناواقف اور ہندی جاننے والے کے لئے سمجھنا بہت مشکل ہے ۔جو مقصد کی تکمیل کے لئے ناکافی ہے ۔ الحمد للہ میں اس کی کمی محسوس کی اور اس ہندی ترجمہ عام فہم زبان میں کرنے کا ارادہ کیا لیکن کچھ لوگ اعتراض کر تے ہیں کہ بعض جگہ معنی کا مفہوم بدل سکتا ہے ، لیکن میں نے ان سے کہا کہ جب دیگر مترجم الگ الگ زبانوں میں ترجمہ کرتے ہیں تو بھی تو الفاظ بدل جاتے ہیں، جور مترجم اپنی سمجھ سے جملے کے حساب سے الفاظ کی تعیین کرتے ہیں۔ برائے کرم مہربانی کرکے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ فقط والسلام احقر نظام الدین (ادارہ امپیکس) ۔

    جواب نمبر: 157876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:490-381/sn=5/1439

    اگر اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں آپ کو دسترس حاصل ہے اردو عبارت کے معانی کو ہندی زبان میں اچھی طرح ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ مذکور فی السوال مقصد کے پیش نظر ہندی میں فضائل اعمال کا ترجمہ کرسکتے ہیں، یہ شرعاً منع نہیں ہے؛ لیکن بہرحال آپ کسی ایسے اچھے عالم کے ساتھ اپنا رابطہ رکھیں جو ہندی زبان سے بھی اچھی طرح اقفیت رکھتے ہوں اور اپنا کیا ہوا ترجمہ انھیں تھوڑا تھوڑا دکھادیا کریں، جب وہ تصدیق کردیں تبھی اسے شائع کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند