• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 155700

    عنوان: كیا قیامت تك دعوت و تبلیغ کا مرکز ایك ہی ہوگا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام اس سلسلے میں کہ قسم دے کے قیامت تک ایک ہی مرکز ہوگا توکیا ایسا کہنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 155700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:165-122/B=2/1439

    قسم دینے سے قسم نہیں ہوتی بلکہ خود قسم کھانے سے قسم منعقد ہوتی ہے، پھر آنے والے زمانے کا حال کسی کو معلوم نہیں، اور قیامت تک کا حال تو اللہ کے سوا کسی کو نہیں معلوم، اس لیے ایسا جملہ کہنا کہ ”قیامت تک ایک ہی مرکز ہوگا“ صحیح نہیں ہے، غیب کا حال صرف اللہ ہی جانتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند