• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 154772

    عنوان: تبلیغ اور تعلیم کا کیا معنی ہے ؟ جو عا لم مدرسہ میں پڑھاتے ہیں وہ تبلیغ کرتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: تبلیغ اور تعلیم کا کیا معنی ہے ؟ جو عا لم مدرسہ میں پڑھاتے ہیں وہ تبلیغ کرتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1581-1523/B=2/1439

    دین کی بات صحیح صحیح دوسروں تک پہنچانا دوسروں کو سکھانا تبلیغ وتعلیم ہے، مدرسہ میں چو عالم پڑھاتے ہیں وہ بھی دین کی تبلیغ ہے۔ مسلم شریف میں ہے: قال ابن سیرین: العِلْمُ دینٌ یعنی قرآن وحدیث کا علم عینِ دین ہے۔ اس کو پڑھانا بلاشبہ تبلیغ وتعلیم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند