• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 153895

    عنوان: دعوت وتبلیغ میں تین دن اور چار مہینے کا وقت لگانا کون سی حدیث یا قرآن کریم کی آیت سے ثابت ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! دعوت وتبلیغ میں تین دن اور چار مہینے کا وقت لگانا کون سی حدیث یا قرآن کریم کی آیت سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 153895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1336-1250/B=12/1438

    قرآن وحدیث سے صرف دین کی دعوت وتبلیغ کرنا ثابت ہے اس کا طریقہٴ کار مثلاً تین دن کے لیے، ۴۰دن کے لیے یا چار مہینے کے لیے وقت لگانا، گشت کرنا وغیرہ اگرچہ قرآن وحدیث سے ثابت نہیں، یہ تبلیغ والوں نے اپنے تجربہ کے مطابق مفید سمجھ کر اپنی طرف سے نکالا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند